اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں مسجد میں قرآن کی توہین پر ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں ایک مسجد میں ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن کی توہین کرنے پر زندہ جلا دیا گیا۔ یہ واقعہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا سے تین سو کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ضلع لال منیر ہٹ میں پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ لال منیر ہٹ کے ایک گائوں بری ماری میں دو افراد ایک مسجد میں داخل ہوئے اور یہ عسکریت

پسندوں کی جانب سے مسجد میں مشتبہ طور پر چھپائے گئے ہتھیاروں کی تلاش میں تھے۔ بتایا گیا کہ ان افراد نے امام مسجد سے بات چیت کے بعد مسجد میں تلاشی کی کوشش کی، جس دوران اس الماری کی تلاشی کی کوشش بھی کی، جس میں قرآن اور احادیث رکھی گئی تھیں۔مقامی پولیس افسر عابدہ سلطانہ کے مطابق اس تلاشی کو مقامی امام نے قرآن کی توہین گردانا۔ بتایا گیاکہ ان دو افراد کو ابتدا میں مقامی افراد نے پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا تھا تاہم رات کو اس جگہ پر کئی سو افراد جمع ہو گئے اور ان میں سے ایک شخص کو بری طرح پیٹتے ہوئے ایک قریبی مقام پر لے گئے اور پھر زندہ جلا دیا۔مقامی حکومتی عہدیدار ابو نواز نشاط کے مطابق، پولیس کو جائے واقعہ سے خاکستر لاش ملی ہے۔ اس موقع پر مقامی افراد اللہ اکبر کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کی فوٹیج کچھ ہی دیر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے شخص قریبی علاقے رنگ پور میں ایک کالج میں لائبریرین کی نوکری ختم ہو جانے کے بعد شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا۔پولیس کو اس مسجد سے کوئی ہتھیار نہیں ملا جب کے دوسرے شخص کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بنگلہ دیش میں فقط افواہوں، توہم پرستی اور غلط خبروں کی بنیاد پر گزشتہ برس پچاس سے زائد افراد کو سڑکوں پر قتل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…