جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

بیلجئم میں حضرت محمدۖ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو سخت سزا سنا د ی گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )بیلجئم میں آقائے دو جہاں حضرت محمدۖ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والا ٹیچر معطل ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے فرانسیسی استاد کے معاملے  پر بات کرتے ہوئے حضرت محمد ۖ کا خاکہ دکھایا تھا جس کے بعد برسلز کے

ضلع مولینبیک میں کام کرنیوالے ٹیچر کومعطل کردیا گیا، ملزم نے ان میں سے ایک خاکہ دکھایا تھا جو اس سے پہلے میگزین چار لی ہیبڈو چھاپ چکا ہے ۔مولینبیک کے میئر کے ترجمان نے بتایاکہ ہمارا فیصلہ ان خاکوں سے متعلق اس حقیقت پر مبنی ہیں کہ یہ قابل اعتراض ہیں، اگر وہ (محمد ۖ )نبی نہ ہوتے تو ہم تب بھی یہی کرتے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ بچوں کی عمریں دس سے گیارہ سال تھیں اور دو سے تین والدین نے شکایت کی ۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے)فائٹر خبیب نورما گومیدوف نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیریئرتک ناقابل شکست رہنے والے فاتح خبیب نورما گومیدوف نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے مسلمان اور اسلام مخالف بیان دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور بھرپور

احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس پر جوتے کا نشان بناہوا ہے۔خبیب نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ خداوند کریم اس بری مخلوق اور اس کے تمام پیروکاروں کے چہروں کو بدل دے، جو آزادی اظہار رائے

کے نعرے کے تحت ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔ اللہ پاک ان کو اس زندگی اور آخرت کی زندگی میں رسوا کرے گا۔ اللہ کے حساب میں جلدی ہے اور آپ دیکھیں گے۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہم مسلمان اپنے نبی حضرت محمد مصطفی ۖ کو اپنی ماں، اپنے والد، بچوں، بیویوں اور ان تمام لوگوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں جو ہمارے دل کے قریب ہیں۔ یقین کریں یہ اشتعال انگیزی ان کے پاس دوبارہ آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…