ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

گیارہ سالہ بچے نے 51ممالک کے 2کرو ڑ دس لاکھ طالبعلموں کو شکست دیدی ، ایسا کارنامہ جس نے سب حیران کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے رہائشی گیارہ سالہ بچے نے ایک سال میں 300 کتابوں کا مطالعہ کر کے سب کو حیران کردیا۔سلطان المزروئی نامی گیارہ سالہ بچے نے عرب ریڈنگ چیلنج میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کا فیصلہ کیا اور ایک سال میں وہ کام کر دکھایا

جو بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق ویسے اگر بات کی جائے بچوں کی تو وہ گیارہ سال کی عمر میں کھیل کود اور تفریح کا انتخاب کرتے ہیں مگر ہزاروں میں کوئی ایک ہی بچہ ایسا ہوتا ہے جو پڑھائی کا اس قدر شوقین ہو۔گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان نے بتایا کہ انہوں نے تین سال عمر سے لکھنا شروع کردیا تھا، جس کے بعد انہیں مطالعے کا شوق بھی ہوا اور پھر وہ روزانہ کتاب باقاعدگی سے پڑھنے لگے۔عرب ریڈنگ چلینج میں سلطان سمیت 2 کروڑ دس لاکھ طالب علموں نے حصہ لیا جن کا تعلق 51 مختلف ممالک سے تھا۔سلطان نے عرب ریڈنگ چلینج میں حصہ لینے کے حوالے سے بتایا کہ ’مجھے مقابلے میں حصہ لینے کی خوشی تھی مگر یہ نہیں سوچا تھا کہ اس مقابلے کا فاتح میں ہی ہوں گا کیونکہ یہ ناممکن سی بات تھی‘۔انہوں نے بتایا کہ وہ ابو ظبی میں واقع اجےیل انٹرنیشنل اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔اپنے مطالعے کی عادت کے حوالے سے گیارہ سالہ طالب علم نے بتایا کہ ’میری والدہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے کہانی سناتی اور پھر پڑھاتی تھیں، جس کے بعد سے مجھے ایسی عادت بنی کہ اب کتاب پڑھے بغیر نیند نہیں آتی‘۔انہوں نے بتایا کہ میں نے رواں سال تین سو سے زائد کتابوں کا مطالعہ کیا جن میں فلسفہ، سیاست، طبیعات، افسانے، کھیلوں سمیت دیگر تصانیف شامل تھیں‘۔سلطان کے مطابق وہ کتاب کو ہاتھ میں لے کر مطالعے کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں کیونکہ انہیں الیکٹرانک ڈیوائسز پر کتابیں پڑھنا پسند بھی نہیں ہے‘۔’بعض اوقات تو ایسا ہوا کہ دن میں دو سو صفحات والی تین یا چار کتابوں کا مطالبہ بھی کیا، میں ایک کتاب کو تین گھنٹے کے وقت میں ختم کرلیتا ہوں، مطالعے کے بعد اہل خانہ اور دوستوں کو بھی وقت دیتا ہوں‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…