جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

بڑھتا ہوا کورونا وائرس، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکولز کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کا اہم فیصلہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکول

بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہے جب کہ امیر ممالک میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا۔یونیسیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ کورونا دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کیلئے تباہی کاباعث بنا لیکن اسکول کھولنے کو ترجیح دینا اورکلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلا کوکم کرنیکی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے اسکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔ یونیسیف، یونیسکو اور عالمی بینک کی رپورٹ 150 ممالک سے حاصل معلومات پرمبنی ہے اور رپورٹ رواں سال جون سے اکتوبر تک حاصل معلومات کی بنیاد پرتیارکی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…