اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )لاکھوں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن اب کسی کفیل کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونگے ، سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ۔ سعودی مملکت اگلے ہفتے کفالہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرنے والی ہے اس نظام کا خاتمہ 2021ءکے ابتدائی چھ ماہ میں ہو جائے گا ۔ سعودی حکومت کے اقدام کی وجہ 10لاکھ غیر ملکیوں کو بڑا فائدہ ہو گاجس کے بعد ان سب سے

بڑی پریشانی حل ہونے جارہی ہے جس کا انہیں کئی سالوں سے انتظار تھا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کفالہ کے نام سے مشہور غیر ملکی کارکنوں کی اسپانسرشپ کے نظام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی جگہ آجروں اور ملازمین کے مابین ایک نیا معاہدہ تشکیل دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے عربی زبان کے آن لائن معاشی اخبار ’معال‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریاست میں 7 دہائیوں سے رائج نظام کفالہ عام طور پر غیر ملکی کارکنوں کو ایک آجر کے ساتھ باندھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کفالت کے نظام کے خاتمے کا مقصد بھی مضبوط معاشی نمو کے پہلو کو مزید آگے بڑھانا اور تجارتی سرگرمیوں کو توسیع دینا ہے کیونکہ نیا رہائشی نظام غیر ملکیوں کو نقل و حرکت کی آزادی، رہائش کے اجرا کے حقوق اور اپنے رشتہ داروں کے لیے ویزا کے حصول کے مواقع فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ریاست میں مزید سرمایہ آئے گا۔جبکہ اس حوالے سے سعودی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی بہبود کی جانب سے اگلے ہفتے کفالت نظام کے خاتمے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…