اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے کس ملک کے شہریوں کو 90دن تک بغیر ویزہ قیام کرنے کی سہولت دیدی ، ویزے سے استثنی کا فیصلہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )متحدہ عرب امارات کے شہری 90 دن تک اسرائیل میں بغیر ویزہ قیام کر سکیں گے۔ ویزے سے استثنی کا فیصلہ منگل کو دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایک سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔ یو اے ای کے معاون وزیر برائے ثقافت اور پبلک ڈپلومیسی عمر سیف اور اسرائیل کی وزارت داخلہ کے تحت آبادی اور امیگریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دست خط کیے ہیں۔

العربیہ کے مطابق دونوں ملکوں کے شہریوں کو ویزوں سے استثنا دینے کا فیصلہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا عکاس ہے اوراس سے خطے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔متحدہ عرب امارات سے گذشتہ سوموارکو پہلا مسافر طیارہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر اترا تھا۔یواے ای کی فضائی کمپنی اتحادائیرویز کی اس پرواز میں صرف عملہ کے ارکان سوار تھے اور یہ تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کو یو اے ای سیروسیاحت کے لیے لایا تھا۔یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہفتے میں 28 پروازیں چلانے کے لیے منگل کے روز ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔ دونوں ملکوں نے گذشتہ جمعرات کو دہرے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بھی ابتدائی سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ ہے۔یو اے ای نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور پھر اس کی روشنی میں 29 اگست کو ایک فرمان جاری کیا تھا ،اس کے تحت اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ سے متعلق یو اے ای کے قانون کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ امارات اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاوس میں امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدہ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…