ڈھاکا (آن لائن) بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں مردہ قرار دے کر قبر میں دفناتے وقت نومولود بچہ زندہ ہوگیا، بچے نے آ نکھیں کھولیں اور چیخ کر رونے لگا، والدین کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 7 ماہ کی حاملہ خاتون شاہین اختر نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جسے لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دیا
گیا، اور دستانوں والے ڈبے میں رکھ کر والد کو دیا کہ اس کو قریبی قبرستان میں دفنا دیا جائے، تاہم قبر کھودنے کے بعد جیسے ہی نومولود کو اس میں اتارا جانے لگا تو اچانک بچے کا جسم حرکت کرنے لگا، جس پر باپ بچے کو لے کر دوبارہ اسی ہسپتال گیا تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے ہسپتال لے جانا پڑا جہاں زچہ وبچہ کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی گئی۔