اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی حکومت نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی بڑی سہولت کا اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (پی این پی) آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیر ملکی پروفیشنلز کے لیے دبئی حکام نے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے، دبئی نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام متعارف کرایا ہے۔اس کے تحت آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز اور ان کے اہل خانہ کو سال بھر کا اقامہ جاری ہوگا اور یہ قابل توسیع ہوگا۔

غیرملکی کارکن اپنی ان کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ کام انجام دیتے رہیں گے جن کے صدر دفاتر دبئی سے باہر واقع ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی حکام نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کے تحت غیرملکی پروفیشنلز کو اقامہ دینے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط مقرر کی ہیں۔جس کے تحت اقامہ لگواتے وقت پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے مؤثر ہونا ضروری ہے، دبئی میں کم از کم ایک سال تک کا میڈیکل انشورنس مؤثر ہو اور کمپنی کے ساتھ کم از کم ایک سال تک کی ملازمت کا معاہدہ بھی منسلک ہو۔ اس کے علاوہ آخری تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا، کم از کم تنخواہ5 ہزار ڈالر ہونا ضروری ہے، بینک سے آخری تین ماہ کی تنخواہ سلپ بھی پیش کرنا ہوگی اور اقامہ فیس287 ڈالر ادا کرنا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…