جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زراعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افرادفوری فائدہ اٹھائیں ، بڑے یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی )اٹلی میں ایک پروگرام کے تحت یورپی بلاک سے باہر کے مختلف ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد اس سال پاکستان کو بھی ان ملکوں فہرست میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے اجرا کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے 30,850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں زراعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ پاکستان کو دو سال کے وقفے کے بعد اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ روم میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہاکہ یورپی یونین میں برطانیہ کے بعد پاکستانیوں کی سب سے بڑی برادری اٹلی میں آباد ہے، جنہوں نے پچھلے سال ایک سو بیالیس ملین ڈالر کے برابر رقوم وطن واپس بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی روم حکومت سے یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ پاکستانیوں کوسیزنل اور نان سیزنل ملازمین کے لیے ویزوں کے پروگرام میں شامل کیا جائے۔ جوہر سلیم کے مطابق پاکستان میں بالخصوص زراعت سے وابستہ افراد کی اٹلی میں مانگ بڑھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…