پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ، سعودی ائیر لائن کا دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

16  اکتوبر‬‮  2020

ریاض (آن لائن)سعودی ائیرلائن نے اسلام آباد اور کراچی کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ائیر لائن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی سمیت دنیا بھر کے 20 مقامات کے لئے عالمی پروازیں بحال کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر

پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب سعودی ائیر لائن نے دنیا بھر کے بیس شہروں کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے کہ سات ماہ کے بعد سعودی ائیر لائن بین الاقوامی کمرشل پروازیں بحال کر رہی ہے۔سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لئے تین روز قرنطینہ میں رہنا لازمی ہو گا اور مملکت میں پہنچنے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے اندراپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرانا لازمی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…