اسرائیل کو فوری تسلیم کرو امریکہ کا سعودی عرب پر دبائو بڑھ گیا

15  اکتوبر‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خاجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے موقع پر مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے

اسرائیل سے ہونے والے معاہدوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ہمارے مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم کردار اداکیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ یہ پیشرفت خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی عکاس ہے جس میں ان ممالک نے خطے میں ایرانی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت کو سمجھا ہے۔مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کامیابی میں مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر غور کرے گا۔مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھاکہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کے فروخت کے مضبوط معاہدے کا حامی ہے تاکہ سعودی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور امریکیوں کے لیے بھی نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…