جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن کی ای میل  قطر کی اخوان کو چینل کے قیام کیلئے فنڈنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ہیک کی گئی ای میل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قطر نے اخوان المسلمون کے حامیوں کو اپنا پروپیگنڈہ ٹی وی چینل قائم کرنے کے لیے 10کروڑ ڈالر کی خطیررقم فراہم کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ستمبر 2012 کو کی گئی

اس میل میں قطر کی طرف سے اخوان المسلمون کو فراہم کی جانے والی رقوم کی تفصیلات بیان کی گئیں۔ای میل کے مطابق یہ پروجیکٹ دوسرے میڈیا اداروں کے مقابلے میں اخوان کی طرف سے اپنے میڈیا اداروں کی کمزوری کی شکایت کے بعد سامنے آیا ۔مزید برآں اس لیک دستاویز سے ظاہر ہوا کہ اس گروپ نے یہ شرط عائد کی تھی کہ قطر کو اخوان المسلمین کے رہ نما خیرت الشاطر کی سربراہی میں چینل کا انتظام سنبھالنا اور اس ادارے کا براہ راست نگران بننا چاہیئے اس صورت میں دوحا ابتدائی طور پر 100 ملین ڈالر کے سرمایے کے ساتھ مالی اعانت کرے گاتاہم ای میل میں اس منصوبے کے مستقبل ،اس کی حتمی تفصیلات اور اس کے بعد آنے والے حالات و اقعات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل سابق وزیر خارجہ کے ای میلز شائع کرنے میں ناکامی پر سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو پر تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہیلری کی طرف سے سرکاری کاموں کے لیے نجی ای میل کا استعمال کرنے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پومپیو کو گذشتہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کلنٹن کے پیغامات پھیلانے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنی چاہیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…