منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بریگزٹ کا نتیجہ‘ سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے برطانیہ سے جرمنی منتقل، برطانیہ کو ہونے والا پہلا بہت بڑا نقصان

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)امریکا کا ایک بہت بڑا بینک برطانیہ میں اپنے سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے اب جرمنی منتقل کر رہا ہے۔ جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کے اس اقدام کو بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو ہونے والاپہلا بہت بڑا نقد نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی ایک ایسا امریکی بینک ہے، جو ماضی میں جے

پی مورگن اور چیز مین ہیٹن بینک کے ادغام سے وجود میں آیا تھا۔برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد اب اس بینک نے برطانوی دارالحکومت لندن سے اپنے اثاثے جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔نقد اثاثوں کی اس منتقلی کا مقصد یہ ہے کہ یہ امریکی بینک خود کو یورپی یونین سے باہر رہتے ہوئے یورپ میں کاروبار کرنے کے عملی نقصانات سے بچا سکے اور ساتھ ہی یورپ اور یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت میں رہتے ہوئے کاروبار کرنے کے فائدے بھی اٹھا سکے۔بلومبرگ ٹی وی کے مطابق جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی لندن سے اپنے تقریبا 200 ارب یورو یا 230 ارب ڈالر کے اثاثے اب فرینکفرٹ میں اپنے ایک ذیلی ادارے کو منتقل کر رہی ہے اور یہ عظیم الجثہ عمل اس سال کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔سینکڑوں ارب ڈالر کی اس منتقلی سے واقف ذرائع نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ ان اثاثوں کی منتقلی مکمل ہونے پر جے پی مورگن چیز جرمنی کے بہت بڑے بڑے بینکوں میں سے ایک بن جائے گا۔اگر گزشتہ برس کے دوران کسی بینک کی طرف سے صارفین کو تجارتی بنیادوں پر دیے گئے قرضوں کی مالیت کے پہلو سے دیکھا جائے، تو ان اثاثوں کی منتقلی مکمل ہونے پر جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی جرمنی کا چھٹا سب سے بڑا بینک بن جائے گا۔جے پی مورگن چیز کے ان اثاثوں کی برطانیہ سے جرمنی منتقلی کے بارے میں جب فرینکفرٹ میں اس

امریکی بینک کی ایک ترجمان سے استفسار کیا گیا، تو انہوں نے اس بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم اس ٹرانسفر سے باخبر حلقوں کے مطابق جو 230 ارب ڈالر لندن سے فرینکفرٹ منتقل کیے جا رہے ہیں، وہ اس بینک کی ٹوٹل بیلنس شیٹ کے تقریبا دس فیصد کے برابر بنتے ہیں۔ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ جرمنی کے بنڈس بینک کے ڈیٹا کو سامنے رکھا جائے

تو اس سال جون کے آخر تک جرمنی میں غیر ملکی بینکوں کی مقامی شاخوں کے پاس جتنے بھی اثاثے تھے، چند ماہ بعد ان میں سے تقریبا نصف کے برابر اثاثوں کا مالک جرمنی میں اکیلا جے پی مورگن کا ذیلی ادارہ ہی ہو گا۔برطانیہ اس سال موسم بہار میں یورپی یونین سے نکل چکا ہے، لیکن بریگزٹ کے حوالے سے مختلف دوطرفہ امور کو نمٹانے کے لیے بریگزٹ کی جس ‘عبوری مدت‘

کا ذکر کیا گیا ہے، اس کے ختم ہونے میں اب چار ماہ سے کم کا وقت رہ گیا ہے۔اسی لیے بہت سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے اب اس کوشش میں ہیں کہ وہ اپنے زیادہ سے زیادہ کاروبار برطانیہ سے یورپی یونین

منتقل کر دیں۔ ایسے کئی مالیاتی اداروں کی یہ کوشش بھی ہے کہ ان کی کاروباری سرگرمیوں کی برطانیہ سے یورپی یونین میں منتقلی، ہو سکے تو بریگزٹ کی عبوری مدت کے دوران ہی پوری ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…