امریکی صدارتی انتخابات میں محاذآرائی بڑھنے لگی

24  ستمبر‬‮  2020

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں محاذآرائی بڑھنے لگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے دھاندلی کی کوشش ہو رہی ہے، الیکشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نومبر کے انتخابات ہار گئے تو اقتدار کی پرامن منتقلی کا عہد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ پوسٹل ووٹنگ پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل امریکی سپریم کورٹ کی مرنے والی جج روتھ بیڈر کی جگہ نئی جج کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا، اب وہ صدارتی انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ جج کی تقرری کا منصوبہ، طاقت کا غلط استعمال قرار دیا تھا، انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اہل اقتدار تک اپنی آواز پہنچائیں کہ وہ طاقت کے ناجائز استعمال کا ساتھ نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…