کورونا کی دوسری لہر آنے والی ہے  برطانوی وزیر اعظم نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

19  ستمبر‬‮  2020

لندن (این این آئی )برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 انفیکشن(کورونا وائرس)کی دوسری لہر برطانیہ میں آنے والی ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لندن میں نئے سال کی آمد پر ہونے والا آتش بازی کا مظاہرہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن اسمبلی کے اراکین نے نئے سال کی آمد پر ہونے والے روایتی آتش بازی کے مظاہرے کو منسوخ کیا ہے، اس سال یہ مظاہرہ کورونا کی وجہ سے نہیں ہو گا۔میئر نے بتایا کہ سیشن کے دوران اسمبلی نے کورونا کی وجہ سے بجٹ کٹوتیوں کی منظوری دے دی، بجٹ کٹوتی کا مطلب ہے کہ 1999 سے مسلسل منعقد ہونے والے روایتی آتش بازی کا مظاہرہ بھی رواں سال نہیں ہو گا۔رواں سال اگست میں آتش بازی کیلئے 1 اعشاریہ 2 ملین پاونڈ مختص کیئے گئے تھے تاہم یہ سال 21-2020 کی 20 اعشاریہ 1 ملین پاونڈ مالیت کی بچت مہم میں آ گئے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ لاک ڈاون سے بچنا چاہتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہنکاک نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر 8 دنوں کے بعد اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد دگنی ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 936 ہو چکی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…