واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کا عندیہ دیدیا، تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔جرمن ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن قائم کرسکتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے اور مشرق وسطی میں امن ہوگا۔
امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ بڑے ملک بھی اس میں شامل ہوں گے، ان کی سعودی عرب کے بادشاہ سے فون پر بات ہوئی ہے اور مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ وہ بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔