جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کا پاکستان میں ممکنہ طور پر فوجی رسد کی سہولیات کے لیے جگہوں پر غور،پینٹاگان کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے کہاہے کہ چین کے پاکستان میں گہرے اسٹریٹجک مفادات ہیں جو دونوں ممالک کو ممکنہ مسائل کے باوجود دوطرفہ آمادگی پر یکجا کیے ہوئے ہیں۔میڈیاروپرٹس کے مطابق چین میںفوجی اور سلامتی ترقی کے بارے میں کانگریس کو پیش کردہ 2020 کی رپورٹ میں امریکی محکمہ دفاع نے بتایا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں چین دوطرفہ

اور کثیر جہت تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں چین نے ممکنہ طور پر فوجی رسد کی سہولیات کے لیے جگہوں پر غور کیا ہیپینٹاگون نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں بیجنگ نے اپنے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے آپریشنل فوجی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے مہمات کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ عسکری مہمات کے ایک حصے کے طور پر چین کی جانب سے روس، پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)جیسی اقوام کے ساتھ ‘دوطرفہ اور کثیر الجہت تعلقات میں اضافے’ کی کوشش ہے جو ‘مشترکہ آپریشنوں کے انتظام کی صلاحیت کو بہتر بناسکتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ چین کی اسٹریٹجک سپورٹ فورس (ایس ایس ایف)نمیبیا، پاکستان اور ارجنٹائن میں ٹریکنگ، ٹیلی میٹری اور کمانڈ اسٹیشن چلاتی ہے۔پینٹاگون نے کہا کہ پاکستان میں چین کے ون بیلٹ، ون روڈ (او بی او آر)منصوبے پائپ لائنوں اور بندرگاہ کی تعمیر سے وابستہ ہیں اور اسٹریٹجک چوک پوائنٹس کی طرح کام کرے گا اس طرح توانائی کے وسائل کی نقل و حمل پر چین کے انحصار کو کم کردے گی بالکل آبنائے ملاکا کی طرح۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2019 میں چینی فوج نے روس اور پاکستان اور بھارت کی افواج کے ساتھ قومی سطح کی مشق میں حصہ لیا تھا۔پینٹاگون نے کانگریس کو بتایا کہ

چین کا تاجکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کا تعاون ممکنہ طور پر اگست 2016 میں افغانستان، چین، پاکستان اور تاجکستان کے مابین انسداد دہشت گردی کوآرڈینیشن میکانزم کی تشکیل سے منسلک ہے۔اس میکانزم کے تحت چاروں ممالک مشترکہ طور پر چین کے بیان کردہ تین اہداف دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے پر متفق ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…