اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ حضرت محمدۖ سے متعلق گستاخانہ خاکوں کی مذمت نہیں کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ جمہوریہ کے کسی صدر کو اخبار کے ادارتی انتخاب سے متعلق اپنا فیصلہ دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔
ان کے ملک میں آزادی اظہار رائے کا سب کو حق ہے۔یاد رہے کہ فرانس کے میگزین چارلی ہیبدو کا دوبارہ حضرت محمدۖ سے متعلق گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا شرمناک اعلان سامنے آیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اقدام کے بعد میگزین کے دفتر پر ہوئے حملے میں ملوث ملزمان کا ٹرائل شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایسے میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو نے اعلان کیا ہے کہ حضرت محمدۖ سے متعلق گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کیے جائیں گے۔پاکستان نے چارلی ہیبدو کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کروڑوںمسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی ایک کوشش ہے۔آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
France’s Macron: I won’t condemn cartoons of Prophet Mohammad https://t.co/6duRTH9fL8 pic.twitter.com/hL8lzpoIhz
— Reuters (@Reuters) September 2, 2020