ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(این این آئی) بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بحرین میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل پہنچے جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کا دورے پر بحرین پہنچے ہیں۔بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا جسے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے دباؤ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…