بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کرونا سے 10گنا زیادہ جان لیوا وائرس ملائیشیا میں کھلبلی مچ گئی ، درجنوں افراد متاثر

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں ایک ایسے نئے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جو موجودہ کورونا وائرس سے بھی 10 گنا زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی 6 14 جی نامی اس نوول کورونا وائرس کی قسم کو دیگر کے مقابلے میں دس گنا تیزی سے پھیلنے والا بتایا جا رہا ہے۔ کورونا کی نئی قسم پھیلانے والے شخص کو پانچ ماہ کی سزا سنائی گئی ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس کے بارے میں ملائشیا کے ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ نور ہشام عبداللہ نے فیس بک پیج پر بتایا کہ وائرس کی اس نئی قسم کا انکشاف اس وقت ہوا جب بھارت سے واپس آنے والے ایک مقامی ریسٹورنٹ کے مالک نے 14 روزہ قرنطینہ قانون کی خلاف ورزی کی اور 45 دیگر افراد کو بھی متاثر کر دیا۔ یاد رہے کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جب کہ وہاں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر روزانہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 15روز سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 64500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 1092 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتیں 52 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔اس کے علاوہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 20 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جو کل کیسز کا 73 فیصد ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا تھاکہ گزشتہ روز بھارت میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 876 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دوسرے نمبر پر امریکا میں 654 اور برازیل میں 620 ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں 30 جنوری کو کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد 200 روز میں 26 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ، 19 مئی تک ایک لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو جولائی میں 6 لاکھ تک جا پہنچے جب کہ 31 جولائی تک کیسز کی تعداد 16 لاکھ تک جا پہنچی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے بھارت میں روزانہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں اور اوسطا بھارت میں 15 اگست سے روزانہ 948 ہلاکتیں ہورہی ہیں جب کہ اس دوران برازیل میں روزانہ 1008 اور امریکا میں 965 ہلاکتیں ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے 39 فیصد مہارشٹرا، 11 فیصد تامل ناڈو اور 5.5 فیصد گجرات میں ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…