امارات کا یکطرفہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنا اور سعودی عرب کے امن فارمولے سے باہر نکلنا تشویشناک قرار

15  اگست‬‮  2020

انقرہ (این این آئی )ترکی نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے دوستی معاہدہ فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت ہے اور اس خیانت پر تاریخ امارات کو معاف نہیں کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ترکی فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور امارات کے اسرائیل کے حوالے سے فلسطینی قیادت کی طرف سے اختیار کردہ جرات مندانہ

موقف کی تائید کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ امارات کا یک طرفہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنا اور سنہ 2002 میں سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن فارمولے سے باہر نکلنا باعث تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات اپنے خفیہ مقاصد کے حصول اور امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی نفی پرمبنی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ترکی فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…