مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی جھوٹ بول کر دوستی کی اور فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری سے متعلق امارات کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے اورکہاہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ جون 1967 کی سرحدوں سے پہلے والی پوزیشن پرواپسی کے بغیر دوستی کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاھو نے کہا کہ امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے اعلان میں غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا اعلان واپس لینے کی کوئی شرط نہیں۔ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے قیام کے اعلان پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امارات کی طرف سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری کا فیصلہ واپس لیا جائے تاہم امارات کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پر حکومت قائم ہے اور یہ اقدام حکومت کے اولین ترجیح میں شامل ایجنڈے کا حصہ ہے۔نیتن یاھو نے کہا کہ میں غرب اردن کو اسرائیل کا حصہ بنانے اعلان پر قائم ہوں۔اسرائیلی وزیراعظم کے اس اعلان سے شیخوں کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی جھوٹ بول کر دوستی کی اور فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری سے متعلق امارات کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے اورکہاہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ جون 1967 کی سرحدوں سے پہلے والی پوزیشن پرواپسی کے بغیر دوستی کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاھو نے کہا کہ امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے اعلان میں غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا اعلان واپس لینے کی کوئی شرط نہیں۔