بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی کرونا وائر س کی وجہ سے کوما میں چلے گئے، موت کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی کوما میں چلے گئے۔ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور دو روز قبل ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی کوما میں چلے گئے ہیں۔10 اگست کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جبکہ دو روز قبل ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔سابق بھارتی صدر کی حالت اب بھی نازک ہے اور وہ وینٹیلیٹرپر ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ پرناب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد کے بارے میں جو افواہ اڑائی جارہی ہے، وہ بالکل جھوٹ ہے۔انہوں نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ وہ انہیں کال نہ کریں۔ شرمشٹھا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنا موبائل فری رکھنا چاہتی ہیں، جس سے انہیں والد کے صحت سے متعلق معلومات ملتی رہے۔پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔ سابق بھارتی صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا۔ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔پرنا ب مکھر جی بھارت کے کم عمر وزیربھی رہے جنہوں نے 1984-85میں بطور وزیرخزانہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریا ں نبھائی اور ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا۔انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…