پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، ٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کربھاگ نکلے کیا زیرزمین بنکرمیںگئے تھے؟صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے کیا جواب دیا؟جانئے

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہوئی جس کے باعث ٹرمپ کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ ایک کمرے میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کو سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کے متعلق آگاہ کیا اور کمرے سے باہر جانے کا کہا۔

ٹرمپ کیساتھ مشیر اور پریس سیکرٹری بھی کچھ دیر کیلئے کمرے سے باہر چلے گئے۔ ٹرمپ کے یوں اچانک باہر جانے پر صحافیوں میں بے چینی پھیل گئی اور طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی۔امریکہ کے صدر کچھ دیر بعد دوبارہ کمرے میں داخل ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے باہر کی وجہ سے مجھے جانا پڑا لیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں۔صدر نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کوخفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گولی ماری ہے اور مشتبہ شخص کواسپتال لیجایا گیا ہے تاہم حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باہرفائرنگ کی وجہ سے مجھے جاناپڑالیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ خفیہ اداروں کا شکریہ اداکرتاہوں اور ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ایک صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے بتایا کہ ‘میں زیرزمین بنکرمیں نہیں گیا تھا’۔ خفیہ سروس کے لوگوں کیساتھ خود کومحفوظ محسوس کررہا ہوں۔ مجھے تھوڑی دیرکیلیے سائیڈ پرکیا گیا تھا تاکہ حالات کنٹرول میں آجائیں۔امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے کی گئی ٹویٹس کے مطابق ‘امریکی سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کی موجودگی میں ہونے والی فائرنگ 17ویں سٹریٹ اور پینسلوینیا ایوینیو پر کی گئی۔

ابھی اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایک شخص اور خفیہ ادارے کے اہلکار کو مقامی سپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس واقعے کے دوران کسی بھی موقع پر وائٹ ہاؤس کی حدود کو پامال نہیں کیا گیا اور نہ ہی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو اس دوران کبھی کوئی خطرہ تھا۔صدر ٹرمپ تقریباً نو منٹ بعد واپس آئے تو انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘مجھے جہاں تک سمجھ آئی’ خفیہ ادارے کے اہلکار نے ایک مشتبہ مسلح شخص کو گولی ماری ہے۔ اس حادثے کے دوران وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن میں رکھ دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…