پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

غرب، مہنگائی، کرنسی تباہ ہو گئی بیروت دھماکوں کے بعد انقلاب کے نعرے لبنان کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب نے بیروت دھماکے کے کوئی ایک ہفتے کے بعد اپنی کابینہ سمیت استعفا دے دیا ہے۔انھوں نے قبل ازیں صدر میشال عون کو مطلع کردیا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔العربیہ کی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے

مقامی میڈیا نے وزیراعظم کے بیروت میں تباہ کن دھماکے کے بعد مستعفی ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔گذشتہ چند روز میں ان کی کابینہ میں شامل بعض وزراء اور پارلیمان کے ارکان پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔حسان دیاب کے زیر قیادت نئی کابینہ جنوری میں تشکیل پائی تھی اور اس کو ایران نواز طاقتور شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق بہت سے وزراء نے مستعفی ہونے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔اس کے بعد کابینہ نے اجتماعی استعفا پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیروت کی بندرگاہ پر ایک گودام میں گذشتہ منگل کو تباہ کن دھماکے کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔لبنانی شہری حکمران طبقے کو اس واقعے کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں اور وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہ کرنے پر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…