ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے 1402 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ 1775 افراد صحت یاب ہوئے ۔قابل ذکر ہے کہ
وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں صحت یاب ہونے کی شرح تقریبا 85 فیصد ہے۔پچھلے مہینوں کے دوران وزارت صحت وائرس سے بچا ئوکے اقدامات کو نظرانداز کرنے کے خلاف مستقل انتباہ کرتی رہی ہے۔ شہریوں کو ماسک لگانے ، معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے ، اجتماعات پر پابندی اور ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔