قاہرہ(این این آئی)مصر میں ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہبحیرہ احمر کے نزدیک واقع جونا کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس کے دونوں پائیلٹ ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کی شہری ہوابازی کی وزارت کے ترجمان باسم عبدالکریم نے بتایا کہ تباہ شدہ دو نشستی طیارہ ائیر مین اسکائی اسپورٹس کے نام رجسٹر تھا اور یہ آزمائشی پرواز پر تھا۔مصر کے پراسیکیوٹرجنرل اور سول ایوی ایشن کی وزارت نے حادثے کی تحقیقات شروع
کردی۔واضح رہے کہ مصر میں حالیہ برسوں میں متعدد فضائی حادثات ہوچکے ہیں۔نومبر 2015 میں روس کا ایک مسافر طیارہ بم دھماکے میں تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔داعش نے اس طیارے کو بم سے اڑانے کی ذمے داری قبول کی تھی۔مئی 2016 میں مصرکی سرکاری فضائی کمپنی کا طیارہ بحر متوسط میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مصری طیارہ پیرس سے قاہرہ آرہا تھا۔