جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کوروناوائرس کی وجہ سے ماسک نہ پہننے پر بکری گرفتار

datetime 28  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بغیر ماسک گھومنے والی بکری گرفتار،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ کان پوری میں پیش آیا، جیسے ہی بکری کے مالک کو علم ہوا کہ اس کی بکری کو پولیس اٹھا کر لے گئی ہے تو وہ فوراً پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بکری کے مالک نے پولیس اہلکاروں سے التجا کی جس کے بعد پولیس نے آخر کار اسے بکری واپس لے جانے کی اجازت دی اور ساتھ ہی مالک کو متنبہ کیا کہ وہ جانور کو سڑک پر گھومنے نہ دے۔اس ضمن میں انور گنج پولیس سٹیشن کے سرکل آفیسر سیف الدین بیگ نے بتایا کہ سڑک پر ایک نوجوان بغیر ماسک کے گھوم رہا تھا جیسے ہی پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا اور اس کے پیچھے ایک بکری تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہم بکری اپنے ساتھ اٹھا کر لے آئے تاکہ اس نوجوان کو پکڑ سکیں، پولیس کو شبہ تھا کہ وہ بکری نوجوان کی ہوگی۔بکری کو پولیس اسٹیشن لانے والے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ انہیں یہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی لگی کہ بکری بغیر ماسک کے سڑک پر گھوم رہی ہے۔بعدازاں سوشل میڈیا پر بکری کو ماسک لگانے کے حوالے سے پولیس کا خوب مذاق بنا جس کے بعد پولیس نے اپنا بیان تبدیل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…