ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم بھی کسی سے کم نہیں پاکستانی مدرسے کے طلباء نے ترکی کے ٹیکنالوجی فیسٹول میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)صوبہ پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے باہر میانوالی روڈ پر قائم مدرسہ بیت السلام کے طلباء نے ترکی میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے فیسٹول ’ٹیکنوفیسٹ‘میں نمایاں نمبروں سے فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

مدرسہ تلہ گنگ کی ٹیم چار طلباء پر مشتمل ہے، جنہوں نے ٹیکنوفیسٹ 2020 کی پروجیکٹ ڈیٹیل رپورٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں یعنی مدرسے کے یہ طلباء 100 میں سے 87 نمبر حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔رواں سال ترکی کے شہر استنبول میں ٹیکنوفیسٹ کا انعقاد 22 سے 27 ستمبر تک کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طالب علم ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔23 کیٹیگریز پر مشتمل اس فیسٹول میں پاکستانی طالب علم ٹیکنالوجی فار ہیومینیٹی کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔اس سے قبل بھی بیت السلام تلہ گنگ نے پاکستان میں کئی دیگر مقابلوں میں شرکت کی اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ ٹیکسلا یونیورسٹی کا آئی ٹیک کمپٹیشن اور غلام اسحاق خان یونیورسٹی کا مقابلہ سرفہرست ہے۔ٹیکنوفیسٹ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی اینڈ اسپیس فیسٹول ہے جس کا انعقاد ترکی کے شہر استنبول میں سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے۔رواں برس ہونے والا ’ٹیکنو فیسٹ‘ رپبلک آف ترکی کی وزارت صنعت اور ٹیکنالوجی کے زیر صدارت منعقد کیا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی اس فیسٹیول میں ترکش ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن (ٹی3) اشتراکی طور پر اہم کردار ادا کررہی ہے۔اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد ترکی کو اپنے اہم سائنسی اداروں کی مدد سے ایک ٹیکنالوجی پروڈیوسنگ سوسائٹی کی طرف لیکر جانا ہے جس سے ترکی کو سائنس کے شعبے میں مزید ترقی کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں۔

یہ فیسٹول محض ترکی کے طالبعلموں کے لیے ہی مختص نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ طالب علموں کے لیے ہے۔پوری دنیا میں سائنس کے شعبے میں کوئی اچھوتی ایجاد کرنے والے طالب علم اس فیسٹول میں شرکت کرسکتے ہیں اور اس میں حصہ بھی لے سکتے ہیں اور اپنی نئی نئی جدید سائنسی تجرباتی چیزوں کی رونمائی بھی کرسکتے ہیں۔ٹیکنوفیسٹ میں شرکت کرنے کا کا ایک طریقہ کار بتادیا گیا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر اس میں شرکت کی جاسکتی ہے۔

شرکت کرنے کے تحت پہلے پراجیکٹ کی ایک ڈیٹیل رپورٹ بھیجی جاتی ہے اس میں سلیکشن ہونے پر ستمبر میں ہونے والے فائنل راؤنڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔ٹیکنوفیسٹ فیسٹول میں کل 23 کیٹگریز شامل ہیں جن میں بائیو ٹیکنالوجی، انوویشن، ایگری کلچرل ٹیکنالوجی، اینوائرمنٹ اور اینرجی ٹیکنالوجیز، انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹیشن، ایجوکیشنل ٹیکنالوجیز ہیلی کاپٹر ڈیزائن، جیٹ انجن ڈیزائن غرض کہ نئی ترقی یافتہ اور ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے حوالے سے دیگر کیٹیگریز بھی شامل ہیں۔پاکستان کے نام کو روشن کرتے اس پہلو کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور ساتھ ہی بیت السلام تلہ گنگ کے طالب علموں کو خوب شاباشی اور مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…