منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سلطنت عثمانیہ کے یونان میں موجود تاریخی مقامات کے ساتھ کیا ہوا؟ قدیم مساجد کو کانفرنس ہالز، تھیٹر، جیلز، میوزیم اور پارلیمنٹ ہاؤس میں تبدیل کرنے کیلئے کیا مکروہ طریقے استعمال کیے گئے ؟ ترک چینل نے ڈاکومنٹری نشر کردی

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یونان تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ملک ہے ، یونان جنوب مشرقی یورپ میں جزیرہ نما بلقان کے نشیب میں واقع ہے۔ یونان کی سرحدوں پر شمال میں البانیہ، مقدونیہ اور بلغاریہ اور مشرق میں ترکی واقع ہے۔ طویل جدوجہد کے بعد 1830ءمیں سلطنت عثمانیہ سے آزاد ہوا ،

یونان اورعثمانی حکومت کے درمیان ہمیشہ سے تعلقات میں کشیدگی رہی ۔ یونان کے ترکی سے الگ ہونے پر سلطنت عثمانیہ کی3000 کے قریب یادگاریں یونان کے حصے میں چلی گئیں ۔ جو تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل عمارتیں تھیں جو اب خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ کئی سالوں سے ان کی دیکھ بحال ہوتی رہی پھر انہیں دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جانے لگا ۔ ایک تاریخی مسجد کو پہلے ہسپتال پھر جیل کیلئے استعمال میں لائی گئی ۔ ایک اور مسجد کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیاگیا بعد ازاں اس میں عجائبات رکھ کر میوزیم بنا دیا گیا ۔15ویں صدی میں تیار ہونے والی مسجد فتح  کو پہلے یونانی جیل کیلئے استعمال کیا گیا پھر اسے نمائشوں کیلئے مختص کیا گیا ۔ 15ویں صدی میں ہی بننے والی ایک اور حمزہ بے مسجد کے میناروںکو شہیدکرنے کے بعد اس میں غیر اخلاقی فلموں کی نمائش کرنے کیلئے تھیٹر میں تبدیل کیا ۔ 15ویں صدی تیار کی جانے والی مسجد بیرکلی کو پہلے بازار کا حصہ بنایا گیا پھر اس بالکل تباہ حالت میں چھوڑ دیا ۔ دنیا بھر میں تاریخی مقامات کو بچا کر رکھنا ضروری سمجھا جاتا ہے جو کہ عالمی قوانین اور ملکی آئین کے مطابق لازمی جزو ہے مگر یونان میں موجود ہزاروں تاریخی عمارتوں کو یا تو تباہ کر دیا گیا یا پھر ان کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 18ویں صدی میںتیار کی جانے والی مسجد تزیستراکش میں عبادت یا نماز پڑھنے سے روکا گیا تھا پھر اس کے میناروں کو بھی شہید کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…