واشنگٹن (آن لا ئن)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او سے نکلنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔ عالمی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی
ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے؟چین امریکہ سے بہت زیادہ پیسے نکال رہا ہے۔ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی چوری کرنا چاہتا ہے۔ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے قریبی سیاسی حریف قرار دیے جانے والے جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔