مقبوضہ غزہ(این این آئی )سرائیل فرار ہونے والے حماس تنظیم کے کمانڈر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کمانڈر نے حماس کی قیادت کی نقل و حرکت، تنظیم کے راکٹوں کے ڈپوں، اس کے ارکان کی تربیت کے مقامات اور سیاسی و عسکری قیادت کی سکونت کی
جگہاں کے متعلق معلومات اِفشا کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حماس کے متعدد سیاسی رہ نمائوں اور مسلح ونگ کے کمانڈروں نے اپنے قیام کے مقامات تبدیل کر لیے ۔ذرائع نے واضح کیا کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں اس حوالے سے تحقیقات کے بعد جلد از جلد تمام امور سے آگاہ کیا جائے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے عناصر نے حماس تنظیم کے ایک کمانڈر کو فرار کروایا۔ اس کارروائی کے لیے 72 گھنٹے پہلے سے تیاری کی گئی تھی۔فرار ہونے والے کمانڈر کی شناخت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک یونٹ کا سربراہ تھا۔ مذکورہ کمانڈر کے فرار ہونے کے بعد حماس تنظم نے اپنے متعدد ارکان کو اسرائیل کے لیے مخبری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ کہ گرفتار ہونے والوں میں غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں القسام بریگیڈز کا کمانڈر اور اس کا بھائی بھی شامل ہے۔