انڈونیشیا میں کورونا وائرس کو گالیاں دینے کے انوکھے مقابلے کا انعقاد،جیتنے والے کو حیرت انگیز ٹائٹل سے نوازنے کا اعلان

14  جولائی  2020

جکارتہ(این این آئی)کورونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں مگر انڈونیشیا میں اس وائرس کو شکست دینے کے لیے سب سے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوگیا کارٹا میں جاواساٹرا کلچر موومنٹ ایک عالمی مقابلے کا انعقاد کرانے جا رہی ہے، جس میں لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے اس وائرس کو گالیاں دیں۔مقابلے کا انعقاد کرنے والی تنظیم کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ ہمارے دل میں جذبات ہوتے ہیں۔ ہمیں ایک مصیبت کا سامنا ہے،

اس صورتحال سے متعلق ہمارے اندر غصہ پایا جاتا ہے۔اس مقابلے میں جیتنے والے کو بادشاہ کو گالیاں دینے کے ٹائٹل سے نوازا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے کافی کا ڈبہ، تین کتابیں، گالیوں کا مقابلہ جیتنے کا سرٹیفکیٹ، ایک ٹی شرٹ، روزانہ کی استعمال کی اشیا اور ایک لائٹر بھی دیا جائے گا۔ایک ویڈیو میں ایک شخص کو جیونیس زبان میں کورونا وائرس کو گالیاں دیتے ہوئے کہتا ہے ہے کورونا وائرس، تم کتے ہو! تم نے میرے دوستوں کا روزگار چھینا ہے، اب وہ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…