جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

وہ خلیج عرب میں حکمران خاندانوں کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں،کویتی مبلغ اور قذافی کے خلیجی عرب لیڈروں کے خلاف منصوبے کا انکشاف

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی )کویت سے تعلق رکھنے والے مبلغ اور مصنف حاکم المطیری نے لیبیا کے سابق مطلق العنان حکمران معمر قذافی کو خلیجی عرب لیڈروں کے خلاف میڈیا پر ایک مہم برپا کرنے کے بارے میں اپنے منصوبے سے آگاہ کیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا انکشاف قطر کے حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے کارکن خالد الہیل کی جاری کردہ نئی آڈیو ریکارڈنگ سے ہوا ۔حاکم المطیری کویت کی امہ پارٹی کے

سربراہ ہیں۔یہ ایک غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے اور قدامت پرست اور انتہا پسندانہ نظریات کی حامل ہے۔ ماضی میں انھوں نے کویت میں سلفی تحریک کے قیام میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ امریکا اور سعودی عرب کیناقد رہے تھے۔اس نئی ریکارڈنگ میں حاکم المطیری مقتول معمر قذافی کو یہ بتارہے ہیں کہ وہ خلیج عرب میں حکمران خاندانوں کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، خواہ یہ کام خطے میں عوام میں اصلاحات کے منصوبے کے بارے میں شعور بیدار کرکے کیا جائے یا روحِ انقلاب کی تیاری کی جائے یا انقلاب برپا کرکے کیا جائے۔وہ کرنل قذافی سے مزید کہتے ہیںہمارے پاس العلما چینل ہے اور ہم نے اس کے مقاصد کا اعلان کردیا ہے۔شاہی خاندان موجود ہیں اور وہ دولت اور اقتدار پر قابض ہیں۔میڈیا پر بھی ان کا کنٹرول ہے۔انھوں نے ہمیں ایسے چینلوں میں ڈبو دیا ہے جو انھیں تقدس مآب بنا کر پیش کرتے ہیں اور دن رات ان کی مدح سرائی میں لگے رہتے ہیں۔ وہ اس کے بعد قذافی سے ان کی مدد کے طالب ہوتے ہیں۔پھر لیبیا کے سابق آمر حاکم المطیری کی گفتگو کا جواب دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیںہم تیار ہیں۔ ہم آپ کی توجہ ایک خاص موضوع کی جانب دلانا چاہتے ہیں۔مجھے ایک مرتبہ ڈاکٹر مداوی الرشید سے ملاقات کا موقع ملا اور میں نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی اور آپ کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائوں گا۔آپ اسے دستوری بادشاہت کی جانب ایک قدم قرار دے سکتے ہیں۔ہم فرض کرلیتے ہیں کہ یہ خاندان ہم سے آگے ہیں اور ان کے آگے جو شاہراہ ہے،وہ اس کو قطع کر لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم دستوری بادشاہت ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…