پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

جواد ظریف کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کذاب کذاب کے نعرے لگ گئے، ایسا کس وجہ سے ہوا؟ جانئے

datetime 6  جولائی  2020 |

تہران (این این آئی)ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو گذشتہ روز اس وقت پارلیمنٹ میں مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ان کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود ارکان نے ان کے خلاف کذّاب کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں کذّاب کے نعرے بازی اس وقت شروع ہوئی جب محمد جواد ظریف نے تہران اور بیجنگ کے درمیان پچیس سالہ معاہدے پر بات شروع کی۔

اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے جواد ظریف کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور ان کے خلاف کذّاب مردہ بادکے نعرے لگائے۔ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے انہیں بہادر اور امانت دار قرار دیا ہے۔اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جواد ظریف نے کہاکہ تنقید کرنے والے ارکان کے الفاظ شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو میرے بارے میں خامنہ ای کے الفاظ پر توجہ دیں جنہوں نے مجھے صادق، امین اور بہادر قرار دیا ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ چینی صدر اور سپریم لیڈر کے درمیان سنہ 1994ء میں ہونے والی ملاقات میں مَیں خود بھی موجود تھا۔ اس موقعے پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک طویل المیعاد معاہدہ طے پایا جس میں ایران کو چین کے سلک روڈ منصوبے شامل کیا گیا تھا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو گذشتہ روز اس وقت پارلیمنٹ میں مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ان کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود ارکان نے ان کے خلاف کذّاب کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں کذّاب کے نعرے بازی اس وقت شروع ہوئی جب محمد جواد ظریف نے تہران اور بیجنگ کے درمیان پچیس سالہ معاہدے پر بات شروع کی۔اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے جواد ظریف کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور ان کے خلاف کذّاب مردہ بادکے نعرے لگائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…