بنکاک (آن لائن) تھائی لینڈ میں کوروناوائرس کے تناظر میں نافذالعمل جزوی لاک ڈائون کے باعث ہزاروں بندر سڑک پر بھوک سے تڑپ رہے ہیں، غذا نہ ملنے پر غصیلے بندروں نے انسانوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق تھائی لینڈ میں بندروں کے انسانوں پر حملے کے زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، بھوکے بندر اچانک راہ چلتے شہریوں پر حملہ کرتے ہیں۔تھائی لینڈ میں اکثر سیاح اور مقامی بندروں
کو کھانا کھلایا کرتے تھے لیکن جزوی ڈاو?ن کے باعث شہریوں نے بھی خود کو گھروں میں محفوظ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گھومنے والے بندر کھانوں سے محروم ہوگئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بندروں کو اگر کوئی شخص باہر نظر ا?جائے تو وہ ان پر حملہ ا?ور ہوتے ہیں تاکہ انہیں وہ غذا فراہم کریں، ایک اعداد وشمار کے مطابق تھائی شہر لپبوری میں تقریباً 7 ہزار کے قریب بندر سڑکوں پر گھومتے ہیں۔