اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاحوں کیلئے خوشخبری،مصر نے ویزہ فیس انتہائی کم کردی

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ ( آن لائن)دبئی حکومت کے بعد مصر نے بھی سیاحوں کیلئے خوشخبری کا اعلان کر دیا ،حکام کی جانب سے ویزہ فیسوں میں کمی کر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہا گیا ہے، مصری حکومت نے 25 ڈالر ویزہ فیس مقرر کردی تاہم جی سی سی کے ممالک کے شہریوں سے یہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کی غرض سے مصر کا رخ کرنے والے تمام ممالک کے شہریوں کو مصر میں داخل ہونے کے لیے 25 ڈالر ویزہ فیس ادا کرنی ہوگی تاہم شرم الشیخ فیس سے مستثنیٰ ہے۔عرب ادارہ سیاحت کے سربراہ ڈاکٹر بندر آل فھید کا کہنا تھا کہ مصر نے جن ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے ان کے شہریوں کو ویزہ فیس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا شرم الشیخ شہر جانے والے شہریوں سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کو مصر واپسی تک تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔ عرب ادارہ سیاحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک عرب سیاحوں کو جملہ سہولتیں حتی الامکان فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ عرب ممالک چاہتے ہیں کہ عرب شہری ایک دوسرے کے یہاں آئیں اور بین العرب سیاحت کو فروغ دیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…