نئی دہلی( آن لائن))لداخ میں چین کے ساتھ بڑھنے پر مودی حکومت نے فوج کے لیے 500 کروڑ روپے کے ہتھیار خریدنے کی منظوری دیدی۔ بھارتی میڈیا نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اعلی افسر کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے تینوں فوج کے ڈپٹی چیف کو اسلحہ کی فوری اور ہنگامی
خریداری کے لیے 500 کروڑ روپے تک کے مالی اختیارات دیے ہیں۔مشرقی لداخ میں چین، اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے فوج کو مالی حق دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔چین کے قریب 3500 کلومیٹر طویل سرحد پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔