واشنگٹن (این این آئی )امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیلوں اور قید خانوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران کووڈ نائنٹین کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ماہ کے دوران، کرونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد دو گنا ہو کر اڑسٹھ ہزار ہو گئی ہے۔ مئی کے مہینے کے وسط سے کروناوائرس سے اموات بڑھ کر 73فیصد ہو گئی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اب امریکہ میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد
نرسنگ ہومز اور گوشت کی پیکنگ کے مراکز میں نہیں بلکہ امریکہ کے وہ مراکز ہیں جہاں قید اور اصلاح کی غرض سے لوگوں کو بند رکھا جاتا ہے۔اخبار کے مطابق، اس تعداد میں اضافے کی ایک وجہ امریکی پولیس کے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کے خلاف امریکہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے گرفتار کئے جانے والے لوگوں کو مقامی جیلوں کے ضرورت سے زیادہ بھرے سیلز میں لایا جانا بھی ہے۔