واشنگٹن (آن لا ئن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ الیکشن میں فتح یقینی بنانے کے لیے چین سے مدد مانگی تھی۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یکسر مختلف بیان دیا تھا جس میں الزام لگایا تھا کہ چین انہیں ہرانا چاہتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق اور انتہائی قدامت
پسند مشیر جان بولٹن نے ٹرمپ کیخلاف اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے پچھلے برس جون میں جاپان میں ملاقات کے دوران بات چیت کا موضوع اچانک امریکی انتخابات کی جانب کردیا تھا۔ جان بولٹن نے کہا کہ چین کی اقتصادی صلاحیتوں کی بات کی اور صدر شی سے درخواست کی کہ وہ گندم اور سویا بین سمیت زرعی اجناس زیادہ سے زیادہ خرید کر یقینی بنائیں۔