اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور چین کی افواج کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ بھارت نے مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا جبکہ چین نے بھاری جنگی سازوسامان بھارتی سرحد پر پہنچا دیا۔روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی نے میزائلوں کے تجربے اور فوجی مشقیں شروع کردی ہیں جبکہ مزید فوجی دستے بھی بھارتی سرحد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ بھارت اور چین کے لداخ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے دونوں ممالک کی
فوجیں ہائی الرٹ ہیں ۔ چین کیساتھ سرحدی جھڑپوں میں بھارت کے 47 فوجی ہلاک ہوگئے ، کل تک 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی اور اب اطلاعات ہیں جانی نقصان زیادہ ہے اور 47 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔انڈین حکام نے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور دیگر تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ مرنیوالوں میں کرنل، تین نائب صوبیدار، تین حوالدار، ایک نائیک اور 12 سپاہی شامل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار نے کل اے پی سی بھی بلالی ہے۔