چین کے ہاتھوں20بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے ، دونوں ممالک کو بڑی پیشکش کردی

17  جون‬‮  2020

واشنگٹن( آن لا ئن )امریکہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھارت اور چین کو ثالثی کی پیشکش کر دی ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی اور ہلاکتوں پر انتہائی تشویش ہے ، بڑوں کے درمیان اختلافات خطے کیلئے انتہائی خطرناک ہے،ایسے واقعات مسئلے کا حل نہیں ،

دونوں ممالک کی قیادت کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے ۔امریکی میڈیا کے مطاق محکمہ خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت کی افواج کے درمیان دہائیوں بعد ہونے والے مہلک ترین تصادم میں 20 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ پر امن طریقوں سے اپنے اختلافات کو حل کریں۔ بھارت اور چین دونوں نے کشیدگی کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ہم موجودہ صورت حال کے پر امن حل کی حمایت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت خطے کے بڑے ممالک ہیں ،دو بڑوں کے درمیان کشیدگی خطے کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،فوجی ہلاکتوں پر انتہائی تشویش ہے یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ،دونوں بڑوں کو جتنا جلدی ممکن ہو سکے مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے تا کہ مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…