نئی دہلی (آن لا ئن ) لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کڑے سوالات اٹھا دیے ہیں، ایک ٹوئٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کیوں خاموش ہیں، وہ کیوں چھپ رہے ہیں۔راہول گاندھی نے لکھا کہ نریندر مودی بہت ہو گیا، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ لداخ میں کیا ہوا، چین نے بھارتی فوجیوں کو مارا، ہمارے علاقے پر قبضہ کیا، وہ خاموش کیوں ہیں
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارت اور چینی فوج سے جھڑپ پیر کی رات لداخ کی گلوان وادی میں ہوئی تھی، خطے کا امن تباہ کرنے کے بھارتی عزائم کو چین نے خاک میں ملا دیا، چین بھارت کی متنازع سرحد پر جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا 45 سال میں پہلی بار بھارت کو اتنا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔بھارت نے ابتدا میں 3 فوجیوں کی ہلاکت کو تسلیم کیا تھا، جھڑپ میں بھارت کے کئی فوجی زخمی ہوئے تھے جس میں سے 17 مزید جان سے گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہوئی۔