بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ترک صدر طیب اردگان نے 41 صوبوں کے گورنرتبدیل کردیے، فوج کے 4 سو زائد اہلکاروں کی گرفتاری کے بھی احکامات

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ( آن لائن ) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے 41 صوبوں میں نئے گورنروں کا تقرر کیا ہے سرکاری حکم نامے کے مطابق ان میں 23 گورنروں کے صوبوں کو تبدیل کیا گیا جبکہ 18 نئے گورنروں کا تقرر عمل میں آیا ترکی میں کل 81 صوبے ہیں ترکی کے حکام نے فوج کے 414 اہل کاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے. گرفتار کیئے جانے والے فوجی اہلکاروں پر شبہ ہے کہ ان کے روابط ’’فتح اللہ گولن‘‘نیٹ ورک سے ہے

انقرہ الزام عائد کرتا ہے کہ 2016 میں ناکام انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی اسی نیٹ ورک نے کی ترک حکام جولائی 2016 سے اب تک ان افراد کے تعاقب میں ہیں جن کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کے پیروکاروں میں سے ہیں.فتح اللہ گولن انقلاب کے معاملے میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کرتے ہیں ترک صدر رجب طیب اردگان کے سابق حلیف گولن 1999 سے امریکا کے شہر پنسلوینیا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں‘ترکی میں حکام نے فوج کے 275 اہل کاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں ان افراد پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق ’’فتح اللہ گولن‘‘نیٹ ورک سے ہے ترک حکومت کا کہنا ہے کہ جولائی 2016 میں ناکام انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی اسی نیٹ ورک نے کی تھی فوجی انقلاب کی اس کوشش کے دوران 250 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے .ترک حکام جولائی 2016 سے اب تک ان افراد کے تعاقب میں ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کے پیروکاروں میں سے ہیں‘واضح رہے کہ قبل ازیں پولیس نے ملک کے مغرب میں ازمیر شہر سے اپنے آپریشن کی رابطہ کاری انجام دی اور 22 صوبوں میں لوگوں کو نشانہ بنایا پولیس 145 مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ایجنسی کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ مشتبہ افراد نے گولن کے دیگر پیروکاروں کے ساتھ عمومی ٹیلی فونوں کے ذریعے رابطے کیے یہ لوگ ملٹری اکیڈمیز کے ساتھ منسلک ہوئے اور خیال ہے کہ ان میں اکثریت اب بھی خدمات انجام دے رہے ہیں.

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے رواں ہفتے کے آغاز پر جنوب مشرقی حصے میں واقع شہر دیار بکر سے فوج کے 16 اہل کاروں کو گرفتار کیا دوسری جانب استنبول کی پولیس نے بتایا ہے کہ استغاثہ نے فوج کے 44 اہل کاروں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے ان میں ایک میجر اور تین لیفٹننٹس کے علاوہ ڈاکٹرز اور ٹیچرز شامل ہیں علاوہ ازیں8 صوبوں میں پھیلی ہوئی کارروائی میں 33 افراد پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں‘اسی طرح ایک دوسری کارروائی میں 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں 25 کا تعلق فضائیہ سے ہے.

مغرب میں ترکی کے حلیف ممالک نے گولن کے پیروکاروں کے خلاف تعاقب کے اقدامات کے دائرہ کار کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم ترکی نے ان اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی خطرے کے حوالے سے یہ ضروری جواب ہے صدر اردگان کئی برس سے گولن کے حامیوں پر الزام لگاتے آئے ہیں کہ وہ پولیس، عدلیہ، فوج اور دیگر ریاستی اداروں میں دراندازی کے ذریعے ایک ’’ایک متوازی‘‘ ریاست قائم کر رہے ہیں. انقلاب کی کوشش کے بعد سے ترکی کے حخام 80 ہزار کے قریب افراد کو حراست میں لے چکے ہیں جو عدالتی کارروائی کے منتظر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…