اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے کروناوائرس کے علاج کیلئے’’فیوی پیرویر‘‘ نامی دوا تیار کرلی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے ماہرین نے مقامی سطح پر ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کرونا کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے سائنسی اور طبی ماہرین نے مقامی سطح پر فیوی پیرویر نامی دوا کامیابی سے تیار کی، جو کرونا وائرس
کے علاج کے لیے مفید ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دوا ترکی میں مقامی سطح پر تیار کی گئی اور اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ہے، کورونا کا علاج کرنے والی دوا کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کے بعد یہ مارکیٹ میں جلد ہی دستیاب ہوگی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف جارہے ہیں، 15 جون کے بعد سے شادی ہالز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا اور یکم جولائی سے شادی ہالز کھل جائیں گے۔