بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’بھارتی فوج ویسے ہی حیران ہوئی جیسے کارگل میں ہوئی‘‘ چین نے لداخ پر سرحد تبدیل کر دی ،واپس جانے سے انکار بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے ذلت آمیز سرنڈر پر سے پردہ اٹھا دیا

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دفاعی تجزیہ کاراجے شکلا نے لداخ میں چین کیساتھ جاری کشیدگی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے لداخ میں اپنی فرنٹ لائنز کو تبدیل کر کے بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ نئی دہلی ابھی فوجی اور سفارتی مذاکرات کا ’’طویل سفر‘‘ طے کرنے میں ہی مصروف ہے ۔قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اگر حکومت نے ایسے ذلت آمیز طریقے سے

سرنڈر ہی کرنا تھا تو وہ لداخ سے ماؤنٹین سٹرائیک کور (سترہویں کور) اور بکتربند بریگیڈ کو ہٹا دے ۔اپنی ٹویٹس میں اجے شکلا نے مزید کہا حکومت ذلت آمیز سرنڈر پر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں کو لداخ میں چینی جارحیت اور جاری مذاکرات پر قلم نہ اٹھانے کی ہدایت نہ دے ۔حالات کو معمول پر لانے کیلئے عوام کو اس نئی صورتحال سے آگاہ کرنا ضروری ہے کہ چین ہمارے علاقے میں آ چکا ہے اور واپس نہیں جائیگا۔یہ نوشتہ دیوار ہے ، حکومت سفاری و فوجی مذاکرات کے سراب کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور دوسری جانب چین نئی سرحد کو مستحکم اور مستقل کر رہا ہے ۔کم از کم 1962ء میں فوج نے جنگ لڑی اور چین کو اسکی قیمت چکانا پڑی تھی لیکن اس دفعہ تو شرمناک طریقے سے سرنڈر کیا گیا۔لیکن اب اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟ حکومت جس نے چین کیساتھ غیر رسمی مذاکرات کی گمراہ کن پالیسی اختیار کی؟ یافوج جو افرادی قوت میں اضافے کے باوجود ویسے ہی حیرت زدہ ہو گئی جیسے کارگل میں ہوئی تھی؟یا پھر ’’ملک دشمن ‘‘ صحافی جو حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں،ظاہر ہے اس کا ذمہ دار صحافیوں کو ہی قرار دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…