اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ سائیبریا میں مئی میں گرمی زوروں پر رہی اور وہاں کے درجہ حرارت میں 10ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا جب کہ رواں سال مئی میں اس مہینے پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
جنگ رپورٹ کے مطابق یورپین یونین کلائمٹ مانیٹرنگ نیٹ ورک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مئی کے مہینے میں پڑنے والی گرمی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے 1981 سے 2010 کے مقابلے میں گزشتہ مئی کا مہینہ 0.63 سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھا۔