سعودی عرب نے کرونا  وائرس ویکسین کی تیاری کیلئے کتنی خطیر رقم دینے کا اعلان کر دیا

5  جون‬‮  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے بچائو کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کے بعد ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی طرف سے کرونا کی وبا سے بچائو کی خاطرویکسسین کی

تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر مختص کرے گا جک کہ عالمی سطح پر اس وبا پرقابو پانے اور اس کی روک تھام کے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے مملکت عالمی برادری کی ہرممکن مدد کریگی۔سعودی وزیر خا کہنا تھا کہ انسانی زندگی اور صحت کا تحفظ ضروری ہے اور اس کے لیے قربانی، تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ آنے والی انسانی نسلوں کی ترقی، خوش حالی اور بقا کے لیے صحت مند معاشروں کا ہونا ضروری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کرونا کی وبا سے نمٹنے کیلیے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی۔برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں جمعرات کے روز کرونا وبا کی روک تھام اور اس کی ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…