بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب کےدوران وزیر خارجہ  جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے کرسی پر ٹیک لگائی اورسوگئے،سوشل میڈیا پر طنزو مزاح

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صدر حسن روحانی تقریر کررہے ہیں جبکہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف انتہائی بے پرواہی کے ساتھ نیند کے مزے لے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیمروں میں ظریف کو صدر کی تقریر کے دوران سوتا ہوا دکھایا گیا۔ادھر ایرانی قومی ٹیلی ویڑن نے ظریف کی نیند کی کیفیت کو کئی زاویوں سے کور

کرکے نشر کیاہے اس کے بعد ایرانی سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی لہر دوڑ گئی۔اجلاس کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن روحانی خطاب میں وزیرخارجہ جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے سورہے ہیں۔ انہوں نے کرسی پر ٹیک لگا رکھی ہے اور نیند کی وجہ سے ان کا چہرہ ایک طرف کو لڑھکا ہوا ہے۔ٹویٹر پرایک صاحب نے لکھا کہ یہ صبح پونے دس بجے کا وقت ہے اور ہماے لیڈروں کے لیے یہ نیند کا وقت ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…