سعودی ایئرکے خصوصی طیارے کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی

22  مئی‬‮  2020

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی، سعودی ایئرکی خصوصی پرواز ایس وی 723 25 مئی کو ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے خالی طیارے کو آنے کی اجازت دی گئی ہے،

خصوصی پرواز اسلام آباد سے سعودی سفارتی عملے، شہریوں کو لے کر واپس ریاض روانہ ہوگی۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے سعودی سفارتخانے کی درخواست پر خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی جبکہ خصوصی طیارے کے عملے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں سلام ایئرکی خصوصی پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی ۔سی اے اے حکام کے مطابق سلام ایئرکی خصوصی پرواز 23مئی کو پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی جس کے بعد 24مئی کو سلام ایئر کی خصوصی پرواز 7 عمانی سفارتی عملے کو لے کراسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگی۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے دونون پروازوں کو اجازت دیدی گئی ہے، جبکہ خصوصی طیارے کے عملے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…